لاہور میں جے یو آئی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

لاہور میں جے یو آئی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت علما اسلام کی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا،جے یو آئی ضلع لاہور کے ناظم انتخابات مولانا محمد حسین نے تحصیل کینٹ میں مرکزی رہنما مولانا فصیح الدین سیف کی تجدید رکنیت سے آغاز کیا۔

مولانا فصیح الدین سیف نے کہا ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ جمعیت کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر اپنا فرض ادا کریں۔ اس موقع پر ضلعی معاون ناظم انتخابات حافظ عبدالرحمن، تحصیل کے نگران ناظم انتخابات رانا عبد الرحمن اور ضلعی ترجمان شاہد اسرار صدیقی بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں امیر جمعیت علما اسلام(ف) سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ،صدر لائرز فورم سٹی فیضان شجاع بٹ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے مشترکہ بیان میں تیسرے پاک چین مشترکہ اجلاس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے تاریخ ساز خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا تصور قائد جمعیت نے دیا تھا، اس منصوبے کو خاک میں ملانے کے لئے امریکہ نے بھر پور کوشش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں