انصاف آفٹر نون سکولوں کو محدود کرنے کا فیصلہ

 انصاف آفٹر نون سکولوں کو محدود کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انصاف آفٹر نون سکولوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، منصوبے کو بڑھانے کیلئے اگلے مال سال کوئی فنڈز نہیں رکھے گئے۔

تفصیل کے مطابق مزید سکولوں میں انصاف آفٹر نون شفٹس شروع نہیں کی جائیں گی،سکولز کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، منصوبہ کی مدت 30 جون کو ختم اور اسے 2سال مکمل ہوجائینگے ۔30 جون کے بعد منصوبے کو توسیع نہ دی گئی تو سکولز بند ہوجائیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے لئے 8 ارب روپے انصاف آفٹر نون سکولوں کیلئے تجویز کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں