لیسکو چیف کی جون میں ریکوری ٹارگٹ پورا کرنیکی ہدایت

 لیسکو چیف کی جون میں ریکوری ٹارگٹ پورا کرنیکی ہدایت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو چیف کی جون میں ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایت، لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم میں 249 ویں روز 4.56 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔

ناردرن سرکل میں نادہندگان سے 4 لاکھ پچاس ہزار اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی5نادہندگان سے 5 لاکھ 80 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی9نادہندگان سے دس لاکھ سے زائد اور ساؤتھ سرکل کی زیر نگرانی2نادہندگان سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی 10 نادہندگان سے 6 لاکھ 90 ہزار، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 5 نادہندگان سے 4 لاکھ 20 ہزار کی ریکوری کی گئی ۔دریں اثنا لیسکو کا حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،حمزہ ٹاؤن کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی، آپریشن کے دوران 50 گھروں سے بجلی چوری پکڑی گئی ، صارفین قبرستان سے انڈر گراؤنڈ غیر قانونی لائن بچھا کر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کررہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں