فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کی ادائیگیاں نہ ہونے کا انکشاف

فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کی ادائیگیاں نہ ہونے کا انکشاف

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صاف پانی کی فراہمی کے لئے واسا کی جانب سے لاہور میں 500 سے زائد فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی گئی مگر ان کی مرمت کے کام کو پس پشت ڈال دیا گیا۔

پلانٹس کی مرمت ،بحالی کے لئے کنٹریکٹرز کو ادائیگیاں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بزدار دور حکومت میں فلٹریشن پلانٹس کی مد میں کروڑوں روپے کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس کے باعث کنٹریکٹرز نے مرمت کا کام سست کر دیا۔ گزشتہ ایک سے دو سال کے دورانیہ میں کنٹریکٹرز کے بلوں کو دبا کر رکھا گیا۔فلٹریشن پلانٹس کی بندش اور نقائص کی وجہ سے لاہور کے باسی صاف پانی سے محروم ہیں۔واسا کا پلانٹس کی مرمت کا کام ٹھیکے پر دینے کا پلان بنا لیا،نجی کمپنی کو 134 فلٹریشن کی مرمت کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ فلٹریشن پلانٹس میں لگے آرسینک ریموول پلانٹس کی مرمت کا ٹھیکہ 30 کروڑ 45 لاکھ میں 3 سال کیلئے دیا جائے گا ۔پلانٹس کو فعال کرنے اور پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی کمپنی کی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں