پی ایچ اے آمدن میں اضافہ، 2 ارب 35 کروڑ کا ریونیو

پی ایچ اے آمدن میں اضافہ، 2 ارب 35 کروڑ کا ریونیو

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پی ایچ اے کی آمدن میں رواں مالی سال 2023-24 گزشتہ مالی سالوں کی نسبت اضافہ ہوگیا۔ پی ایچ اے نے 2ارب 35 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کرلیا۔

مالی سال 2021-22 میں 1ارب 19 کروڑ جبکہ 2022-23 میں 1 ارب 60 کروڑ روپے اکٹھے کئے گئے ۔شاپس بورڈز، ڈیجیٹل سٹیمرز، انڈر پاسز اور پیڈیسٹرین برجز کی آمدن میں اضافہ ہوا ۔پی ایچ اے نے کاروباری معاہدوں کی مد میں امسال دگنا منافع کمایا۔ سٹیمرز، سکرینز اور شاپ بورڈز کی مد میں اہداف قبل از وقت حاصل کئے۔ پی ایچ اے نے فلاور شاپس، کمرشل نرسریز اور دیگر کاروباری منصوبوں سے بھی منافع کمایا۔ نئے اقدامات سے ریونیو میں 72 کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔پی ایچ اے مارکیٹنگ ون نے 60 کروڑ 80 لاکھ ، ٹو نے 95 کروڑ 50 لاکھ کا ریونیو جنریٹ کیا۔ شعبہ کوآرڈی نیشن نے 21 کروڑ 80 لاکھ ، پی اینڈ ڈی نے 20 کروڑ 80 لاکھ اور دیگر ذرائع سے ساڑھے 6 کروڑ کا ریونیو جنریٹ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں