ای پروکیورمنٹ ڈویژنل ٹریننگ ورکشاپ

 ای پروکیورمنٹ ڈویژنل  ٹریننگ ورکشاپ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت ای لائبریری قذافی سٹیڈیم میں دو روزہ ای پروکیورمنٹ ڈویژنل ٹریننگ ورکشاپ کا اختتامی سیشن ہوا۔

ڈی جی پیپراوقار عظیم، ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ محمد اقبال نے شرکت کی۔ لاہور ڈویژن کی ای پروکیورمنٹ (ای ٹینڈرنگ) تربیتی ورکشاپ میں گریڈ 17اور 18کے افسروں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں کمشنر کی زیر صدارت محرم، امن کمیٹیوں اور ڈویلپمنٹ پر اجلاس ہوا۔ کمشنر نے ہدایت کی تمام اضلاع محرم انتظامات پلان تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیں۔ تمام اضلاع پری مون سون پیٹرن کو مدنظر رکھ کر نکاسی آب کے انتظامات فراہم رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں