طب کے شعبے میں تحقیق اور اختراع بہت اہم ہے :گورنر

طب کے شعبے میں تحقیق اور اختراع بہت اہم ہے :گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان سے گورنر ہائوس لاہور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے ڈینز نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، گزشتہ سیلاب میں خدمات، صحت عامہ کے لیے نئے پروگرامز، میل نرسنگ پروگرام اور بزنس انکیوبیشن سینٹر پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ترقی کے لئے تحقیق نہایت اہم ہے اور جامعات تحقیق کا مرکز ہیں۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی تعلیم اور تحقیق میں نمایاں کاکردگی دکھا رہی ہے ۔گورنر نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ضلعی سطح پر پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ پروگرام کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی بہترین کام کر رہی ہے۔ دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ طب کے شعبے میں تحقیق اور اختراع بہت اہم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں