غازی جوانوں کے نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر درج کئے جائینگے:آئی جی

غازی جوانوں کے نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال  پر درج کئے جائینگے:آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر فرض کی راہ میں جان کی بازی لگانے والے پنجاب پولیس کے 13 بہادر جوانوں کو غازی قرار دیا گیا ہے۔

سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی نے دوران ڈیوٹی شجاعت و فرض شناسی کے مثالی مظاہرے پر جانباز افسران و اہلکاروں کو غازی میڈلز سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ غازی جوانوں نے دوران ڈیوٹی خطرناک ملزمان کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، اپنے جسموں پر گولیاں کھائیں، تمام غازی جوانوں کے نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر درج کئے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں