لاہو ریونیورسٖٹی کا کانووکیشن:1304طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

لاہو ریونیورسٖٹی کا کانووکیشن:1304طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دی یونیورسٹی آف لاہور میں 14 ویں کانووکیشن 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کانووکیشن میں چیئر مین بورڈ آف گورنرز او یس رئوف، ڈپٹی چیئرمین عزیر رئوف، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، پرو ریکٹر اکڈیمک ناصر محمود، چیئرپرسن چھائوں فائونڈیشن شہناز رئوف، رجسٹرار علی اسلم، کنٹرولر محمد عاصم، پروریکٹرز، ڈینز، ہیڈز آف ڈپارٹمنٹس سمیت سٹوڈنٹس اور والدین نے شرکت کی۔ کانووکیشن میں 1304 سٹوڈنٹس کو ڈگریاں دی گئیں جن میں سے 314 سٹوڈنٹس نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔ 114 پوسٹ گریجوایٹ، 3315 گریجوایٹ اور 9975 انڈر گریجوایٹ سٹوڈنٹس کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ دی یونیورسٹی آف لاہور سے ابتک 79632 گریجوایٹس فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ یونیورسٹی آف لاہور میں پچاس سے زائد ڈیپارٹمنٹس اور 11 فیکلٹیز ہیں جہاں 30 ہزار سے زائد سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں۔ ابتک یونیورسٹی 322 پی ایچ ڈی سکالرز پروڈیوس کر چکی ہے۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ آج کا دن سٹوڈنٹس سے زیادہ والدین کے لیے خوشی کا باعث ہے جنکی محنت کاثمر انکو ملا ہے۔ کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کے ساتھ ان کے والدین، پروفیسرز بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یونیورسٹی کے نزدیک ہی کینسر ہسپتال بنانے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں