پنجاب:484 شاہراہیں، رابطہ سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پنجاب:484 شاہراہیں، رابطہ سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لاہور(عمران اکبر)لاہور سمیت صوبہ بھر کی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان ایکشن، روڈ پلان پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سات ہزار 918 کلومیٹر طویل 484 سڑکیں خراب ہیں، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں میں 129 مین جبکہ 355 رابطہ سڑکیں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے محکمہ ہائی وے کو سڑکوں کی بحالی کا ٹاسک دیا، پنجاب بھر کی ضلعی حکومتوں کی جانب سے ڈی سیز نے مختلف اضلاع میں موجود خراب سڑکوں کی نشاندہی کی ہے ۔ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے 136 ارب روپے کی منظوری دے دی، منصوبے پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا، لاہور ڈویژن کی 45 سکیموں کو منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور ڈویژن کو سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب 49 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ لاہور کی سڑکوں میں جیا بھگا تا ہلوکی روڈ، پنجو جھیڈو روڈ، بارہ دری تا شیر شاہ سوری روڈ ،ہڈیارہ روہی نالہ روڈ،بی آر بی کنال تا واہگہ روڈ، سندر تا مانگا روڈ، سوئے حاصل تا بیدیاں روڈ، سندر رائیونڈ روڈ منصوبے میں شامل ہیں۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لاہورکو 72 ارب دیئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں