فائرنگ سے شہری زخمی کیس ملزموں کی ضمانتوں میں توسیع

فائرنگ سے شہری زخمی کیس ملزموں کی ضمانتوں میں توسیع

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت ، فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے کا کیس ۔عدالت نے ملزمان جمور خان اور گل محمد کی عبوری ضمانتوں میں 5 جولائی تک توسیع کر دی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی ۔ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ دلائل سن کر فیصلہ سنایا جائے ۔ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، آئندہ سماعت پر بحث مکمل کی جائے گی ۔عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔ملزمان کے خلاف تھانہ راوی روڈ میں مقدمہ درج ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں