ریڈ کے دوران پولیس پرفائرنگ دہشتگردی کی دفعات ختم کرنیکاحکم

ریڈ کے دوران پولیس پرفائرنگ  دہشتگردی کی دفعات ختم کرنیکاحکم

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت ، پولیس ریڈ کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے کا کیس ۔عدالت نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات سات اے ٹی اے ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔مقدمہ میں ملوث ملزمان اسلم ، شہناز ،شہباز ، راشد ، آصف ،نبیلہ ماریہ، محمد یاسین ،احسان اور آمنہ سمیت گیارہ ملزمان عدالت پیش ہوئے ۔عدالت نے ملزموں کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔ملزموں کے خلاف تھانہ سندر میں مقدمہ درج ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں