سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ، مقدمہ کے مزید گواہ5 جولائی کو طلب

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ، مقدمہ  کے مزید گواہ5 جولائی کو طلب

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشتگردی عدالت ، سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس پر سماعت ۔

عدالت نے مقدمہ کے مزید گواہوں کو 5 جولائی کو طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی ۔ عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل مخدوم مجید شاہ کو جرح کیلئے آئندہ طلب کر لیا ۔ڈی ایس پی رانا محمود الحسن کانسٹیبل فیصل رشید اور کانسٹیبل عامر حسن کو طلب کر لیا ۔اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 98 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں