ہیٹ ویوز ، مستقبل میں صورتحال مزید سنگین ہونیکاخدشہ

 ہیٹ ویوز ، مستقبل میں صورتحال مزید سنگین ہونیکاخدشہ

لاہور(سہیل احمد قیصر)موسم گرما کے دوران ایک کے بعد ایک آنے والی ہیٹ ویو ز نے خطے میں مستقبل کی صورت واضح کردی۔پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کے متعدد علاقے بھی انتہائی شدید گرمی کی زد میں رہے ۔

مستقبل میں صورت حال مزید سنگین ہوسکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 40 سے زیادہ کا مطلب خطرناک صورت حال کا پیدا ہو جانا ہوتا ہے لیکن رواں موسم گرما کے دوران تو صورت حال کہیں زیادہ گھمبیر رہی۔ اِس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ یوں تو پوری دنیا کو ہی موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے لیکن ہمارے خطے میں اِن کی رفتار کافی تیز ہے ۔ اُن کہنا تھا کہ بھارت کو بھی ہماری طرح کی ہی صورت حال کا سامنا ہے اور مستقبل میں صورت حال زیادہ سنگین ہوسکتی ہے ۔اِس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیانے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ اِس وقت ضرورت اِس امر کی ہے کہ شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکے جانے کے ساتھ درختوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ متعلقہ ادارے اِس حوالے سے ہرممکن اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں