بجلی چوری میں تعاون، پھولنگر سب ڈویژن کے 9اہلکارفارغ

بجلی چوری میں تعاون، پھولنگر سب ڈویژن کے 9اہلکارفارغ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکوہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، بجلی چوروں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ،پھولنگرسب ڈویژن کے 12 اہلکارو کو سزائیں ،9 کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

بجلی چوری میں سہولت کاری کرنیوالے اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ، چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کے احکامات کے بعد لیسکو میں بد عنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں،بجلی چوری میں ملوث پھولنگر ڈویژن کے 12اہلکاروں کو سخت ترین سزائیں دے دی گئیں، 9اہلکاروں کو نوکری سے برطرف جبکہ 3کو جبری ریٹائرکردیاگیا ،نوکری سے برطرف ہونیوالوں میں میٹر ریڈر محمد جمیل، نوید احمد، عبدالرحمان، شکیل احمد، محمد اقبال، محمد اشفاق، محمداشرف ،ایل ایس 2 شاہد رضا، ایل ایس 1امجد طاہر اور اسسٹنٹ لائن مین محمد یاسین بھی نوکری سے برطرف ہونیوالوں میں شامل، اسسٹنٹ لائن مین محمد سائیس، میٹر ریڈر محمد خالد اور شکیل احمد کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں