محرم کے پیش نظر مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی انتظامات

محرم کے پیش نظر مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی انتظامات

لاہور(کر ائم رپو رٹر )سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے روز مساجد، امام بارگاہوں اور اہم مقامات سمیت شہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔

 شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔اہم شاہراہوں، مارکیٹوں،مالیاتی اداروں اورپبلک مقامات پر ناکے لگائے گئے اور جمعہ کی نماز کے دوران شہر میں سکیورٹی الرٹ رہی۔ لاہور پولیس کی جانب سے بس ٹرمینل، گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے سٹیشن اورغیر ملکی قونصلیٹس کے گردو نواح کی آبادیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز عمل میں لائے گئے ۔اس حوالے سے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جمعتہ المبارک کے دن مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پرسکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ۔ لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرزشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں