صوبے کے 39کامرس کالجز کوجنرل کیڈر میں ضم کرنیکافیصلہ

صوبے کے 39کامرس کالجز  کوجنرل کیڈر میں ضم کرنیکافیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) صوبے کے 39 کامرس کالجز کو جنرل کیڈر کالجز میں ضم کیا جائے گا ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں کرائے اور سرکاری عمارتوں میں قائم 39 کامرس کالجز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ متعلقہ کالجز کو قریبی کالجز یا سرکاری عمارتوں میں جگہ دی جائے گی،پہلے مرحلے میں دس کالجز کو قریبی جنرل کیڈرز کالجز میں منتقل کیا جائے گا ۔لاہور کے دو کالجز میں بھی مجوزہ پلان میں شامل ہیں ۔متعلقہ کالجز میں طلبا کی تعداد کم اور سٹاف کی بھی کمی ہے ۔ ڈی پی آئی کالجز نے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں