چیئرمین نادرا کا جرائم پیشہ کی شناخت میں تعاون کاعندیہ

چیئرمین نادرا کا جرائم پیشہ کی شناخت میں تعاون کاعندیہ

لاہور (کر ائم رپو رٹر)چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرنے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور سہیل جہانگیر، اے ڈی رضوان علی، میجر ندیم گوندل ہمراہ تھے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر پولیس افسروں نے چیئرمین نادرا کو خوش آمدید کہا،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیئرمین نادرا کو سلامی پیش کی،چیئرمین نادرا نے یادگار شہدا پولیس پر حاضری دی، شہدائے پولیس کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے پنجاب پولیس کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات میں سٹریٹیجک پارٹنرشپ، ڈیٹا انفارمیشن شیئرنگ، سائبر سکیورٹی سمیت دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی نے کہاکہ جرائم پیشہ و دہشت گرد عناصر کی شناخت، شہریوں کی ویریفیکیشن، پولیسنگ امور میں نادرا کی ڈیٹاشیئرنگ انتہائی قابل ستائش ہے ۔ چیئرمین نادرا کا شرپسند و جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، شناخت کے عمل میں پنجاب پولیس کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں