کریک ڈاؤن کے دوران 7ہزار 987 کلو پلاسٹک بیگز ضبط

کریک ڈاؤن کے دوران 7ہزار 987 کلو پلاسٹک بیگز ضبط

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، اس دوران انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد کرانے کیلئے ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں جبکہ کارروائیوں کے دوران 7ہزار 987کلو پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے گئے ۔

خصوصی سکواڈز نے 15597 معائنے کرنے کے دوران 7987کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے جو کہ مقررہ 75 مائیکرون سے کم تھے ۔ترجمان کے مطابق نے گزشتہ 3ہفتوں کے دوران محکمہ تحفظ ماحولیات کی خصوصی ٹیموں نے 15597چھاپے مارے جن میں سے 1798 کارروائیاں صوبائی دارالحکومت لاہور میں کی گئیں جہاں سے 1002کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے ۔اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی خصوصی ٹیموں نے فیصل آباد میں 295معائنے کیے اور 733کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے ۔ شیخوپورہ میں 459 معائنے اور 570کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے ۔ راولپنڈی میں 1007معائنے اور 897کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے ۔ خانیوال میں 358معائنے اور 372کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔سیالکوٹ میں 153 معائنے اور 369کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے جب کہ ملتان میں 173معائنے اور 309کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے ۔اسی طرح منڈی بہاؤ الدین میں 161 معائنے اور 262کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں