6ہائی رسک اضلاع میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے

6ہائی رسک اضلاع میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب پولیو کے حوالے سے 6ہائی رسک اضلاع میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہو رہا ہے ،مہم کے دوران 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔

اس بات فیصلہ گزشتہ روز انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ جون کی انسداد پولیو مہم میں اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اسی اجلاس میں جولائی مہم کے حوالے سے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خضر افضال نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مہم کا انعقاد 6 اضلاع میں کیا جائے گا جس میں لاہور، راولپنڈی، بہاولپور، لودھراں، مظفر گڑھ اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔مہم کے دوران 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔ خضر افضال نے کنفرم کرتے ہوئے کہا کہ مثبت ماحولیاتی نمونوں کے بعد گوجرانوالہ کو مہم میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضلعی افسران کی استعداد کو بڑھایا جائے گا کیونکہ پولیو مہم کے نتائج ضلعی محکمہ صحت کی کارکردگی سے منسلک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں