ٹیسٹنگ لیب سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا :سیکرٹری انڈسٹریز

ٹیسٹنگ لیب سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا :سیکرٹری انڈسٹریز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کی زیر صدارت انڈسٹریز سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ٹیسٹنگ لیب بنانے بارے اجلاس ہوا۔

ایکسپورٹرز کی دیرینہ خواہش پر مریم نواز شریف کاایک اور احسن اقدام، ایکسپورٹ انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ٹیسٹنگ لیب کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے بنانے کی ہداہت کی ،اس پراجیکٹ کو اے ڈی پی 2024-25 کی سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے جس کے لئے 500 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے ،سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں کھیلوں کا سامان ، سرجیکل آلات،وزیر آباد کے چھری چاقو ،الیکٹریکل سامان سمیت دیگر اشیا کی کوالٹی چیکنگ کے لئے ٹیسٹنگ لیب بنائی جائے گی ،ایکسپورٹرز کو اشیا کی کوالٹی ٹیسٹنگ کے لئے سیمپل بیرون ملک بھیجنا پڑتے ہیں جس پر وسائل اور وقت کا ضیاع ہوتا ہے ،اربن یونٹ اور پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن مل کر پی سی ون تیار کرے گا،ٹیسٹنگ لیب سے ایکسپورٹ کے کام میں اضافہ ہوگا ، ٹیسٹنگ لیب کی بدولت سیالکوٹ، گوجرانوالہ کے صنعت کار مستفید ہونگے ،ٹیسٹنگ لیب بننے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں