پنجاب یونیورسٹی :2ارب خسارے کی بجٹ کی منظوری کیلئے آج سینڈیکیٹ کااجلاس

پنجاب یونیورسٹی :2ارب  خسارے کی بجٹ کی منظوری  کیلئے آج سینڈیکیٹ کااجلاس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی 2 ارب سے زائد خسارے کے بجٹ کی منظوری آج سینڈیکیٹ اجلاس میں لی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے سینڈیکیٹ اجلاس آج بلایا گیا ہے ۔بجٹ کا 60 فیصد تنخواہوں پنشنز اور الاؤنسز پر خرچ کرنے کی تجویز ہے ۔ ساڑھے 19 ارب کے بجٹ کی منظوری کل لی جائے گی ،تنخواہوں اور الاؤنس پر 7 ارب 30 کروڑ سے زیادہ جبکہ پنشنز پر دیگر بینفٹس پر 5 ارب ستر کروڑ سے زائد خرچ ہونگے ۔ریسرچ کے لیے صرف 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں