ٹی ٹوینٹی :جوا کرانے والے 2 بکیے گرفتار

ٹی ٹوینٹی :جوا کرانے  والے 2 بکیے گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے دوران جوا کرانے والے دو بکیے گرفتار کرلئے۔

پولیس کے مطابق سبزہ زارمیں جواریوں کے ٹھکانے پرچھاپہ مار کر عمران اورعماد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے ملزموں کے قبضے سے لیپ ٹاپس، انٹرنیٹ ڈیوائسز، موبائل فونز برآمد کرلئے، دونوں بک میکربیرون ملک بیٹھے جواریوں سے رابطے میں تھے ، ملزموں نے ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے کروڑوں روپے کی بکنگ کررکھی تھی، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں