ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی پر جعلی ڈگری کاالزام ، انکوائری کاآغاز

ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی پر جعلی  ڈگری کاالزام ، انکوائری کاآغاز

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی واصف رشید پر جعلی ڈگری کا الزام، واصف رشید پر قوانین کے برعکس بھرتی ہونے اور ترقی ملنے کا الزام۔۔۔

 واصف رشید پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ یونیورسٹی سے ڈگری نہ لینے کا الزام ہے۔ واصف رشید پر لگنے والے الزامات پر ایل ڈی اے نے انکوائری کا آغاز کر دیا، ڈائریکٹر ایل ڈی اے حفیظ اللہ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا، حفیظ اللہ کو واصف رشید پر لگنے والے الزامات پر فیکٹ فائنڈنگ کرنے کا حکم دیا گیا، فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کے لیے تیس روز کا وقت دیا گیا، انکوائری آفیسر کو الزامات ثابت ہونے پر اپنی تجاویز بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں