گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی لیب اٹینڈنٹ سے کام لینے کا انکشاف

گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی لیب  اٹینڈنٹ سے کام لینے کا انکشاف

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گرمی کی چھٹیوں میں بھی لیب اٹینڈنٹ سے کام لیے جانے کا انکشاف ہوا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے چھٹی دینے کی ہدایت کردی۔

 تفصیلات کے مطابق لیب اٹینڈنٹ سے جاب ڈسکرپشن کیمطابق کام لینے کے احکامات جاری کیے۔ محکمہ تعلیم نے تمام سکول سربراہان کو پابند کردیا۔محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ لیب اٹینڈنٹ کو بھی تین ماہ کی چھٹیاں ہوتی ہیں کام نہ لیا جائے۔ ایس ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ لیب اٹینڈنٹ کو گرمی کی چھٹیوں میں حاضری کا پابند نہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں