ماتحت عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز

ماتحت عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کے شعبہ لا کی مبینہ غفلت اور کوتاہی کے سبب ایل ڈی اے کے عدالتوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

 ایل ڈی اے کے افسران و لیگل ایڈوائزر مبینہ طور پر عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے اور کیس کی پراسیکیوشن نہ ہونے کی وجہ سے یہ کیسز التوا کا شکار ہیں، عدالتی کیسز میں اضافہ ہونے کی وجہ سے جرمانوں کی وصولی اور اتھارٹی پر بوجھ بھی بڑھتا جارہا ہے ،ایل ڈی اے کے ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، عدالتوں میں بڑھتے ہوئے ایل ڈی اے سے متعلق کیسز کو بروقت حل نہ کیا گیا، ماتحت عدالتوں میں ایل ڈی اے سے متعلق زیر التوا کیسز کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی، اپیل کورٹس میں ایل ڈی اے سے متعلقہ کیسز کی تعداد دو ہزار تک پہنچ گئی، 9 سو کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس اور 1100 کمشنر آفس میں زیر التوا ہیں، ایل ڈی اے عملہ کی جانب سے دستاویزات پیش نہ کرنے کے سبب کیسز کے التوا میں اضافہ ہوا، بڑھتے ہوئے عدالتی کیسز پر ڈی جی ایل ڈی اے کا نوٹس۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں