بند روڈ:بارشوں سے قبل ڈرین پر کام مکمل کرنیکی ہدایت

بند روڈ:بارشوں سے قبل ڈرین پر کام مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بند روڈ منصوبے کے پیکیج ٹو کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سگیاں تا بابو صابو سروس روڈ پر جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔پیکج ٹو کے اطراف کی سروس روڈز پر کنکریٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے، ڈی جی ایل ڈی اے نے سروس روڈ پر موجود الائیڈ سروسز کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے قبل پیکج ٹو کے اطراف ڈرین پر کام دن رات کرکے مکمل کیا جائے، پیکج ٹو کی سروس روڈ کے نیرو ایریا میں کام تیز کرنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل اپنایا جائے ۔ پیکج ٹو کے یومیہ ٹارگٹ کے حصول کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ آفس میں خصوصی اجلاس ہوا، ڈی جی ایل ڈی اے کی کنٹریکٹر، چیف انجینئر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہر صورت بلا تعطل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کے باقی کاموں کی تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے پیکج ون کے ہائی رائزڈ ایریا اور سروس روڈ پر جاری ٹریفک روانی اور فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں