وزیر تعلیم کا امریکی وفد سے تعلیمی اقدامات پر تبادلہ خیال

وزیر تعلیم کا امریکی وفد سے تعلیمی اقدامات پر تبادلہ خیال

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے سٹیٹ آف نیو یارک کے ڈپٹی سپیکر فل راموس کی قیادت میں امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پی اے سی) کے وفد نے ملاقات کی۔

 جس میں مشترکہ تعلیمی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں سیاسی ر ہنماؤں کے درمیان ٹیچر ٹریننگ اور سکولوں میں سہولیات کا فقدان دور کرنے کے حوالے سے پارٹنرشپ سمیت ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لانے ، سٹیٹ آف نیو یارک اور صوبہ پنجاب کے درمیان سسٹر تعلقات استوار کرنے کے لئے دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر رانا سکندر حیات نے فل راموس کے توسط سے صوبہ پنجاب کے ساتھ سسٹر تعلقات قائم کرنے کی قرارداد منظور کرنے پر نیویارک اسمبلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا نیو یارک سٹیٹ کی معاونت سے پنجاب میں شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔ وفد نے پنجاب اسمبلی میں سکول ایلوکیٹر پر بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں