الخدمت ویمن ونگ کے تحت طالبات میں اسناد اور سلائی مشینیں تقسیم

الخدمت ویمن ونگ کے تحت طالبات  میں اسناد اور سلائی مشینیں تقسیم

لاہور(سٹاف رپورٹر)الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے تحت سکل ڈویلپمنٹ کورس مکمل کرنے والی مزید 50 طالبات میں اسناد اور سلائی مشینیں تقسیم کر دی گئیں۔

اس حوالے سے تقریب کا انعقاد پنجاب سوسائٹی کمیونٹی سنٹر میں کیا گیا جس میں کورس مکمل کرنے والی طالبات کے علاوہ الخدمت کے تمام سنٹرز سے ووکیشنل ٹیچرز اور ہیلپرز کے علاوہ رخسانہ ارشد ، یاسمین سلیم، سمیرا آپا، طلعت خان، اور فریدہ مجید نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں