ایرانی وفد کا ایجوکیشن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا دورہ

ایرانی وفد کا ایجوکیشن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایرانی یونیورسٹیز کے گیارہ رکنی وفد نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق ایرانی وفد کا یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔

اس موقع پر تقریب ہوئی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کی، اس موقع پر 3 معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔ ان معاہدوں میں جن شعبہ جات پر توجہ دی گئی ان میں تحقیق اور علم کا تبادلہ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے اور سائنسی منصوبوں کی ترقی شامل ہیں۔ ایرانی وفد کی قیادت ڈاکٹر سید ابوالحسن نواب، بانی اور یونیورسٹی آف ریلیجنز اینڈ ڈینومینیشنز ایران کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین کر رہے تھے ۔بعد ازاں وفد نے لاہور کے تاریخی مقامات علامہ اقبال کا مزار، بادشاہی مسجد اور لاہور قلعہ کا بھی دورہ کیا ۔علاوہ ازیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایرانی جامعات کے وفد نے دورہ کیااور تعلیمی،تحقیقی تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ۔ دورے کا مقصد تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو بڑھانا تھا۔ تقریب کی صدارت جی سی یو کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کی، وفد نے علامہ اقبال کے کمرے ، شعبہ فارسی میں اوطاق ایران شناسی اور سنٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان فزکس کا بھی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں