وزیر زراعت کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس میں اجلاس

وزیر زراعت کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس میں اجلاس

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کی ٹائم لائنز پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔

موجودہ حکومت کا کسان پیکیج زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے ایگریکلچر ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب کو بتایا گیا اب تک کسان کارڈ کے لئے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی سکروٹنی کے بعد 1 لاکھ 5 ہزار درخواستیں منظورکی جا چکی ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کسان کارڈ کے لئے رجسٹرڈ ڈیلرز کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ ا نہوں نے کہا چھوٹے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز 70 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کی ڈلیوری سے قبل ٹریکٹرز کی رجسٹریشن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں کرائی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے حصول کے لئے کاشتکاروں کے پاس کسان کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں