سیشن جج کا احسن اقدام،ایل ڈی اے بلڈنگ کی بند لفٹیں فعال

سیشن جج کا احسن اقدام،ایل ڈی  اے بلڈنگ کی بند لفٹیں فعال

لاہور(اپنے خبر نگار سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران نے 6 منزلہ ایل ڈی اے بلڈنگ کی کئی سال سے بند لفٹیں فعال کرا دیں۔

انہوں نے سائلین اور وکلا کیلئے ایل ڈی بلڈنگ عدالتوں اور سول عدالتوں میں لگی لفٹیں بحال کر ا ئیں جبکہ ان کے خصوصی حکم پر دو نئی لفٹوں کو انسٹال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ سیشن جج نے کہا مزید نئی لفٹوں کی انسٹالیشن بھی اسی ماہ مکمل ہو گی ، سائلین اور وکلا کی سہولت کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے ۔ سینئر سول ججز جاوید اقبال ، فہیم احمد شاہ اور سیکرٹری لاہور بار راؤ تحسین نے بھی ایل ڈی اے بلڈنگ کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں