بلدیاتی اداروں کے لئے نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیار

 بلدیاتی اداروں کے لئے نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے لئے نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 تیار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ نئے ایکٹ کے تحت لاہور کا بلدیاتی ادارہ میٹر پولیٹن کارپوریشن لاہور ہو گا جس میں 300 یونین کونسلیں بنائی جائیں گی جبکہ لاہور کے 9 زونوں کے ساتھ ساتھ لاہور کینٹ کا ایک ٹاؤن ہو گا۔ اسی طرح پنجاب بھر میں ضلع کونسلیں، ضلعی کمیٹیاں اور تحصیل کونسلیں بنانے کی بھی تیاری کر لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں