پنجاب جاب سنٹر پر 6 لاکھ افرادکی ملازمت کیلئے رجسٹریشن

پنجاب جاب سنٹر پر 6 لاکھ  افرادکی ملازمت کیلئے رجسٹریشن

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان میں پہلی بار ضلعی سطح پر ملازمت کی تلاش میں معاونت فراہم کرنے کیلئے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کیلئے۔۔۔

 پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ آن لائن پلیٹ فارم پنجاب جاب سنٹر پر اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد بطور ملازمت کے متلاشی اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ 76 ہزار سے زائد افراد بطور آجر رجسٹرڈ ہیں۔ پورٹل کے قیام کا مقصد آجروں، پروموٹرز، ایمپلائمنٹ ایکسچینج ایجنسیوں، ورکرز اور ملازمت کے متلاشی افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ قائم کر سکیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا پنجاب جاب سنٹر پورٹل تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں اور آجروں کو بھی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں