2 مزید ٹرانس جینڈر سکول کھولنے کے انتظامات

 2 مزید ٹرانس جینڈر سکول کھولنے کے انتظامات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور میں مزید 2ٹرانس جینڈر سکول کھولنے کے انتظامات کر لئے گئے۔ ایک سکول گڑھی شاھو اور دوسرا راوی روڈ کے علاقے میں کھولا جائے گا۔

 تفصیل کے مطابق اگلے ہفتے سے لاہور میں مزید سکول کھل جائیں گے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انتظامات مکمل کرلئے ۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈرز کو مفت کتابیں، ٹرانسپورٹ سہولت اور وظائف بھی دئیے جائیں گے ۔ اس سے قبل ایک سکول برکت مارکیٹ میں قائم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں