برجیس طاہر کے بیٹے کی وارڈن پرگاڑی چڑھانے کی کوشش

برجیس طاہر کے بیٹے کی وارڈن پرگاڑی چڑھانے کی کوشش

لاہور(کرائم رپورٹر ) مسلم لیگ کے رہنما برجیس طاہر کے بیٹے کی ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی ۔ٹریفک وارڈن کے روکنے پر گاڑی اوپر چڑھانے کی کوشس۔ٹریفک وارڈن نے گاڑی رکوا کر برجیس طاہر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق کینٹ میں اشارے کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس اہلکار کے روکنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر نے گاڑی ٹریفک وارڈن کے اوپر چڑھانے کی کوشش ہے ، ثاقب برجیس نے ٹریفک وارڈن کو گاڑی کے نیچے کچلنے کی کوشش کی۔ٹریفک اہلکاروں نے گاڑی کے آگے کھڑے ہو کر اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے گاڑی کو روکا۔وارڈن نے ملزم کو پکڑ لیااور اسکے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ حوالات میں بند کر دیا گیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے میرے ساتھ غلط کیا ہے ۔میں نے کوئی غیر اخلاقی اور غیر قانونی کام نہیں کیا ،مجھے غلط طریقے سے روک کر میرے اوپر مقدمہ درج کیا ہے ،اس واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر انکوائری کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں