پنجاب اسمبلی میں انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح

پنجاب اسمبلی میں انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا اس پروگرام سے نوجوانوں کو پارلیمانی نظام دیکھنے اورسیکھنے کا موقع ملے گا۔ دنیا بھر کی طرح پنجاب کے طلبا بھی قانون ساز اسمبلی میں انٹرن شپ کر سکیں گے ۔ یہ پروگرام نوجوان نسل کو قانون سازی کے عمل کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انٹرن شپ پروگرام کے پہلے سیشن میں 6 یونیورسٹیوں کے طلبا شامل ہیں۔ 8 ہفتے کی انٹرن شپ کے دوران طلبا ریسرچ سنٹر سمیت دیگر شعبوں کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں