ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت مختلف سیکشنز کا اجلاس

ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر  صدارت مختلف سیکشنز کا اجلاس

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت مختلف سیکشنز کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ کی روشنی میں تمام سیکشنز کو ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈی جی نے کہا سروس ڈلیوری کو مزید بہتر، ون ونڈو سیل پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے آئی ٹی بیسڈ اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ شہریوں کی سہولت کے لئے رہائشی نقشوں کی منظوری کو جلد آن لائن کیا جائے۔ اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ اور میٹرو پولیٹن ونگ کو ٹاسک سونپے گئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے نے جون کے آخری سات روز میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں