سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لگنے کیلئے ٹیسٹ لازمی

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی  لگنے کیلئے ٹیسٹ لازمی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لگنے کے لئے ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز میں افسروں کی تعیناتی کا طریقہ کار بدل دیا۔

پہلی دفعہ عمر کی قید بھی لگا دی گئی۔ امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی ،سی ای او ایجوکیشن کیلئے گریڈ 19 اور ڈپٹی ڈی ای او کے لئے گریڈ 18 ہونا ضروری ہے ۔شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کے ٹیسٹ ہونگے ،انٹرویوز سرچ کمیٹی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں