25جامعات کے وائس چانسلر کیلئے 600 امیدوار، سکروٹنی شروع

25جامعات کے وائس چانسلر کیلئے 600 امیدوار، سکروٹنی شروع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے)25سرکاری جامعات میں مستقل وائس چانسلر کے خواہشمند 600 سے زائد امیدوار سامنے آگئے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امیدواروں کی سکروٹنی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 20جولائی تک سکروٹنی مکمل کرنے کی ہدایات کردی ،25جامعات میں 3 خواتین کی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امیدواروں کے لئے عمر کی حد 65 سال مقرر کر رکھی ہے ۔وائس چانسلر کی مدت ملازمت 4سال تک ہوگی،بیشتر سرکاری جامعات میں 2سال سے مستقل وائس چانسلر موجود نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں