کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا بہاولپور،ساہیوال کا دورہ

 کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا بہاولپور،ساہیوال کا دورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈرخواجہ سلمان رفیق نے محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بہاولپورکا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بہاولپور میں اجلاس کی صدارت کی،محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انور بھی ہمراہ تھے ۔ دریں اثنا کمیٹی نے ساہیوال کا دورہ کیا۔ بابا فرید ؒکے 782ویں عرس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔ سلمان رفیق نے ساہیوال کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید اور آر پی او محبوب رشید نے انتظامات بارے بریفننگ دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں