بارش سے متاثرہ بجلی کا ترسیلی نظام مکمل بحال نہ ہوسکا

بارش سے متاثرہ بجلی کا ترسیلی نظام مکمل بحال نہ ہوسکا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)بارش سے متاثرہ بجلی کا ترسیلی نظام تاحال مکمل بحال نہ ہوسکا، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کی بھرمار۔۔۔

 شہری پریشان مون سون کی بارش نے لیسکو کے ترسیلی نظام کو بھی بری طرح متاثر کردیا، تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری،چوبیس گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بجلی کا متاثرہ نظام مکمل بحال نہ ہوسکا ،لیسکو کے 46 فیڈرز سے بجلی بند،لیسکو کا عملہ فیڈرز بحال کرنے میں مصروف انفرادی شکایات تو نظر انداز کردیا گیا، ٹرانسفارمر خراب ہونے پر اس علاقے کو سسٹم سے نکال کر فیڈر بحال کردیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہیں وہاں رات بھر بجلی بند رہی، گڑھی شاہو، کاپر سٹور، شالیمار، واہگہ، داروغہ والا کے مختلف علاقوں اور دیہی علاقوں میں رات بھر بجلی بند رہی، شہری انفرادی شکایات کے لیے لیسکو دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں