محرم کی حرمت کاخیال رکھنا سب کی ذمہ داری : راغب نعیمی

محرم کی حرمت کاخیال رکھنا سب کی ذمہ داری : راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا محرم الحرام کی حرمت کاخیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

تمام مسالک کے نمائندے ضابط اخلاق کی پاسدار ی کریں۔دنیا کے تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اورایک جسم کی مانند ہیں۔بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور باہمی اتحاد و اتفاق کی فضا کو برقرار رکھنا علما و مشائخ کی قومی ذمہ داری ہے اگر کسی جگہ مسئلہ درپیش ہو تو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرمفتی ندیم قمر حنفی،مفتی محمد عمران حنفی،مفتی محمدعارف حسین ،قاری محمدامین نعیمی ،مولانا محمدسلیم نعیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا اسلام اور پاکستان کے دشمن مذہبی فسادات پھیلاکربد امنی پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اہل و طن سے اپیل ہے کہ قو می اتحاد سے اس مذموم سا زش کو خاک میں ملاد یں، کربلا کا واقعہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں