فوڈ اتھارٹی ، 5290 لٹر دودھ، ممنوعہ، ایکسپائر اشیا تلف

 فوڈ اتھارٹی ، 5290 لٹر دودھ، ممنوعہ، ایکسپائر اشیا تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 5290 لٹر دودھ، ممنوعہ اور ایکسپائر اشیا تلف کرکے 224لٹر آئل، پاؤڈر، 1من سے زائد دیگر اجزا، ڈرم اور وزن کانٹا ضبط کرلیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 1440فوڈ یونٹ، ڈیری یونٹس، ملک شاپس کی چیکنگ کی، ناقص انتظامات پر 18لاکھ 90 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد، 7معروف ریسٹورنٹس اور ڈیری یونٹس بند، 7مقدمات بھی درج کر ائے گئے ۔ ادھر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عاشورہ کے دوران سبیلوں، لنگرخانوں اور پکوان سنٹرز کی چیکنگ کا بھی آغاز کر دیا ، خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ،صوبہ بھر میں 9اور 10محرم کو ٹیمیں 2 شفٹوں میں کام کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں