یوم عاشور،صفائی کمپنی کے افسروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ

یوم عاشور،صفائی کمپنی کے افسروں  اور عملے کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)محرم الحرام میں عاشورہ کی مجالس اور جلوس میں شامل شرکا کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری ہے۔

یوم عاشور پر امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر صفائی آپریشن یقینی بنانے کے لئے آپریشن ٹیم کے افسروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا تھا ایل ڈبلیو ایم سی کے 900سے زائد ورکرز امام بارگاہوں اور روٹس کی صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں