لاہور میں ایکو فرینڈلی بسیں چلانا حکومت کیلئے چیلنج
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت کے لئے الیکٹرک بسیں چلانا چیلنج بن چکا، لاہور میں ایکو فرینڈلی بسوں کے لئے ابھی 5 مہینے اور انتظار کرنا پڑے گا، پری کوالی فکیشن کا عمل مکمل ہوگیا۔
لاہور میں پہلی بار 27 ایکو فرینڈلی بسیں رواں سال دسمبر میں چلائی جائیں گی۔ سموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ماحول دوست بسیں چلانے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالی فکیشن کے لئے کاغذات جمع کر ائے تھے ،ایک کمپنی کو کوالیفائی کر لیا گیا۔الیکٹرک بسوں کو درآمد کرنے کے لئے فنانشل بڈ بھی رواں ماہ کھولی جائے گی۔ورلڈ بینک کے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں درآمد کرنے کا پلان بنایا گیا۔ ماضی میں پنجاب میں سیاسی صورتحال کے سبب عالمی فرمز نے الیکٹرک بس منصوبے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد مزید بسیں درآمد کی جائیں گی، روزانہ اوسطاً چھ ہزار مسافروں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔