پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں ای پروکیورمنٹ تربیتی سیشن

 پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن  میں ای پروکیورمنٹ تربیتی سیشن

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب سوشل سکیورٹی میں پنجاب پروکیورمنٹ ریگو لیٹری اتھارٹی کے تعاون سے ایک روزہ ای پروکیورمنٹ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

پنجاب بھر سے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور دفاتر کے 65متعلقہ افسروں نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمن پیسی خواجہ وقار احمد و دیگر افسر بھی موجود تھے۔ پیپرا افسروں نے ٹریننگ سیشن میں موجود شرکا کو ٹریننگ دی۔ ٹریننگ سیشن میں پروکیورمنٹ سائیکل کے بارے میں افسروں کو آگاہی فراہم کی گئی اور سسٹم سے آشنا کرنے کیلئے مرحلہ وار ہینڈ آن ٹریننگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں