2 ترقیاتی سکیموں کیلئے 56ارب روپے سے زائد فنڈز منظور

 2 ترقیاتی سکیموں کیلئے 56ارب روپے سے زائد فنڈز منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں ماحولیات اور ہیلتھ سیکٹرز کی۔۔۔

 2 ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 56 ارب 56کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ سنٹر کے قیام کیلئے 56ارب اور پنجاب میں ماحولیات کے شعبہ میں باخبر فیصلہ سازی کے سلسلہ میں ذرات کے ذرائع کی تحقیقات کیلئے 56کروڑ روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکموں کے اعلیٰ افسروں اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں