جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتی نظام بہتر بنانے کی ہدایت

جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتی نظام بہتر بنانے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس رانامنان خان نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے کہ پنجاب کی جیلوں کو تربیتی سنٹرز میں بدلنا ہے تاکہ لوگوں کو جرم سے نفرت ہو اور معاشرے میں امن و امان کی فضا قائم ہو۔

انہوں نے آئی جی جیل کے دفتر کا دورہ کیا جہاں میاں فاروق نذیر نے پنجاب کی جیلوں اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ رانا منان نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لئے پنجاب کی جیلوں کے ہنگامی دورے بھی کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا قیدیوں کے ساتھ ملاقاتی نظام کو بہتر بنایا جائے اور جلد سے جلد سسٹم کو آن لائن کیا جائے جس سے اپنوں کے ساتھ آسانی سے ملاقات کی سہولت میسر آئے گی۔آئی جی جیل نے واٹس اپ نمبر پر ملاقات کی سہولت جولائی کے آخر تک میسر کر انے کی یقین دہانی کر ائی اور کہا کہ جلد ملاقاتی نظام کے لئے ایپ متعارف کر ا دیں گے جس پر ملاقات کیلئے آن لائن وقت لینے کی سہولت میسر ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں