امام حسینؓ امن اور یزید ظلم کا ترجمان :ڈاکٹر طاہرالقادری

 امام حسینؓ امن اور یزید ظلم کا ترجمان :ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور(سیاسی نمائندہ)سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم عاشور پر پیغام میں کہا حضرت امام حسین ؓکی حکمرانی انسانیت کے دلوں پر ہے جو ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے کا شعور دیتی رہے گی۔

کربلا کے میدان سے حسینیت اور یزیدیت دو نظریات کا اجراہوا اور قیامت تک یزیدی فکر کے نمائندے شکست سے دو چار ہوتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا حضرت امام حسینؓ امن اور یزید ظلم کا ترجمان تھا۔علاوہ ازیں منہاج القرآن کے زیر اہتمام پیغام امام حسین ؓو اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکتب فکر کے علما کرام نے کہا امام عالی مقام نے صبر کی قوت سے جبر کو شکست دی۔ سید ضیا اللہ شاہ بخاری ، حافظ کاظم رضا نقوی، ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا، پیر علی حسنین گیلانی، شاہ شہزاد ظفر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی ،علامہ مفتی امداد اللہ قادری، علامہ اشفاق چشتی نے اظہار خیال کیا۔ دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا اہل بیت اطہارکی محبت ایک ایسا نیک عمل ہے جس کا اجر و ثواب قیامت کے روز بڑھا ہوا ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں